پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور بابائے سوشلزم شیخ رشید کی اہلیہ انتقال کرگئیں

02:37 PM, 1 Jan, 2019

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور بابائے سوشلز م شیخ رشید کی اہلیہ شکیلہ رشید انتقال کرگئی جبکہ ان کی نمازہ جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کی اہلیہ کی نمازہ جنازہ میں عزیز الرحمان چن،اسلم گل اور چودھری منظور سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شکیلہ رشید کی وفات پر ملک کی سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیااور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں۔
بابائے سوشلزم پہلے ”آزاد پاکستان پارٹی‘ میں تھے۔

جب ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تو اس کے بانی رکن بنے۔

مزیدخبریں