جدہ : بحرین میں ویلیو ایڈد ٹیکس ( واٹ ) کا نفاذ کل منگل سے ہو گا۔
بحرینی وزیرتجارت و صنعت زید بن راشد الزیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں متعدد اشیاء پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذکر دیا ہے ۔
اشیاٰء کی قیمت میں پانچ فیصد آخری صارف کو اداکرنی ہوگی ۔ شاہ حمد کے حک، پر چند اشیاء کو واٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ وزارت تجارت نے تمام تاجروں کو واٹ لگانے کی تاکید کی ہے ۔
واٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ وزارت کی ٹیمیں کل سے مختلف مارکیٹوں کے دورے کریگیں ۔ماہرین کا کہناہے کہ واٹ کے نفاذ سے غیر ملکیوں کا جینا دوبھر ہو جائیگا۔مہنگائی میں اضافہ ہو نے کا بھی قوی امکان ہے ۔