ممبئی:بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کوسموپولیٹن میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور کی کوسموپولیٹن میگزین کے جنوری شمارے کے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو میگزین کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ہے .
ان کا فوٹو شوٹ کے لئے اپنے بال چھوٹے کروانے کے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے خاص طور پر میگزین کے سرورق کے لئے بال کٹوائے ہیں اور س پر ان کے والد نے بہت غصہ بھی کیا تھا۔
میگزین کے سرورق پر جھانوی کپور نے سلور رنگ کے کپڑے اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔