بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

01:43 PM, 1 Jan, 2019

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جب کہ دو بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک نے طلب کیا جہاں احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔

مزیدخبریں