فلم ”سمبا“ باکس آفس پر چھا گئی، 3روز میں 75.11 کروڑ روپے کا بزنس

01:35 PM, 1 Jan, 2019

ممبئی:بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ”سمبا“ نے ریلیز کے صرف 3روز میں 75.11 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ”سمبا“ 28دسمبر کو ریلیز کی گئی جو تیلگو بلاک بسٹر فلم ”ٹمپر“ کا ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ، دوسرے روز 23 کروڑ 33 لاکھ، تیسرے روز 31کروڑ 06 لاکھ اور مجموعی طور پر 75 کروڑ 11لاکھ روپے کما لئے ہیں۔شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کو بھی سمبا نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں