اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دور کا آغاز ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی آمد پر پیغام میں کہا کہ ملک میں چار بیماریوں کے خلاف جہاد کرنا ہو گا جن میں غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی شامل ہے۔
خیال رہے دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں۔ 2019ء کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔