نانا پاٹیکر 67 برس کے ہو گئے

10:46 PM, 1 Jan, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر 67 برس کے ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یکم جنوری1951کوبھارتی ریاست مہاراشٹرا کے گاوں مرود جنجیرا میں پیدا ہونے والے ناناپاٹیکر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغار1978 میں فلم گمنام سے کیا۔
1987 میں فلم مہرے اور 1988 میں فلم سلام بمبئی کے بعد 1989 میں فلم پرندہ میں ولن کے کردار نے انہیں بالی وڈ انڈسٹری میں نمایا ں مقام دلواتے ہوئے انہیں بہترین معاون اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا۔نانا پاٹیکر نے اس کے بعدکرانتی ویر،اگنی ساکشی،انگار،خاموشی؛دی میوزیکل،وجود،غلامِ مصطفی،اب تک چھپن، اب تک چھپن ٹو،پاٹ شالہ،اپہارن،ٹیکسی نمبر9211،ویلکم،ویلکم بیک اور راج نیتی جیسی کامیاب فلموں سمیت لاتعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزیدخبریں