لزبن : پرتگال کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دبلا ہونے کے خواہشمند لوگ پیزا کھانے سے دور رہیں۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی آف پورٹو کے شعبہ صحت نے 2 گروپوں پر تحقیق کی جس میں ایک گروپ کو ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک بار (چیٹ میل) یعنی پیزا، برگر، آئس کریم، پاستا دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو محض سخت ڈائٹ پرہی رکھا گیا اورانہیں کسی بھی قسم کی کوئی چیٹ میل نہیں دی گئی۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہیں سخت ڈائٹ کرائی گئی وہ بہت جلد ڈائٹ کرنے میں عدم دلچسپی محسوس کرنے لگے جبکہ ان افراد نے زیادہ وزن گھٹایا جنہوں نے ہفتے میں ایک بار کوئی بھی چیٹ میل کھایا، جس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو انہیں بہت زیادہ پسند تھیںاور یہ لوگ اپنا وزن گھٹانے کے لیے بہت پرجوش اورحوصلہ مند بھی رہے۔
واضح رہے کہ ڈائٹ کے دوران چیٹ میل لینے کا مقصد یہ ہوتا کہ ہفتے میں ایک بار آپ جو بھی پسند کا کھائیں یعنی پیزا، آئس کریم، فاسٹ فوڈ یا اس جیسی کوئی بھی چیزتواس کی مقدار بھی کم ہونی چاہیے۔
ماہرین کا موٹے افراد کو پیزے سے دور رہنے کا مشورہ
06:59 PM, 1 Jan, 2018