کوہلی اورانوشکا کی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

 کوہلی اورانوشکا کی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

کیپ ٹاو¿ن: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام دے دیا۔

انوشکاشرما ان دنوں ویرات کوہلی کے ساتھ جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں بھارتی ٹیم کا پروٹیز کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے ، سیریز سے قبل کوہلی اورانوشکا نے نئے سال کا جشن منایااور سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی ۔اس موقع پر انہوں نے مداحوں کیلئے ویڈیوز بھی جاری کیں۔








واضح رہے کہ کوہلی اور انوشکا شرماگزشتہ سال 11دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد انہوں نے 21اور26دسمبر کو نئی دہلی اور ممبئی میں استقبالیے دیئے تھے۔