پندرہ سال میں پاکستان کو 33ارب ڈالر دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی: ڈونلڈ ٹرمپ

05:57 PM, 1 Jan, 2018

احسان فراموش امریکا نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو بھلا دیا۔
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو پھر کھلی دھمکیاں دینے لگے۔دہشت گردوں کی مدد کے الزامات کی بھی پھر بوچھاڑ کر دی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  کہ پندرہ سال میں پاکستان کو 33ارب ڈالر دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلےمیں صرف جھوٹ اور فریب دیا۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو محفوظ مقامات فراہم کیے۔امریکا دہشت گردوں کو افغانستان میں تلاش کر رہا ہے۔ افغانستان میں اکیلے ہی جنگ لڑی، اب ایسا مزید نہیں ہوگا۔ٹرمپ کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکی لیڈر بے وقوف ہیں۔

مزیدخبریں