احسان فراموش امریکا نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو بھلا دیا۔
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو پھر کھلی دھمکیاں دینے لگے۔دہشت گردوں کی مدد کے الزامات کی بھی پھر بوچھاڑ کر دی ۔
The United States has foolishly given Pakistan more than 33 billion dollars in aid over the last 15 years, and they have given us nothing but lies & deceit, thinking of our leaders as fools. They give safe haven to the terrorists we hunt in Afghanistan, with little help. No more!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 1, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال میں پاکستان کو 33ارب ڈالر دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلےمیں صرف جھوٹ اور فریب دیا۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو محفوظ مقامات فراہم کیے۔امریکا دہشت گردوں کو افغانستان میں تلاش کر رہا ہے۔ افغانستان میں اکیلے ہی جنگ لڑی، اب ایسا مزید نہیں ہوگا۔ٹرمپ کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکی لیڈر بے وقوف ہیں۔