پانچ سال سے علی باباچالیس چور حکمرانی کررہے تھے : فواد چوہدری

05:19 PM, 1 Jan, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکمرانوں کیلئے بیرون ملک سے جہازآئیں توپھرملک خودمختارنہیں رہتے۔وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کےمطابق فواد چوہدری نے کہامکہ مجھے کیوں نکالا "کا راگ الاپنے والے بیرون ملک چلے گئے۔پانچ سال سے علی باباچالیس چور حکمرانی کررہے تھے لیکن اب نیب سے بچنے کے لیے ڈھونگ رچایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہل میٹل کمپنی پیسے نوازشریف کوبھیجتی تھی اور پھر ایف زیڈ ای کیپٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہکیپیٹل ایف زیڈ ای نے ایک ملین پاؤنڈ حسن نواز کے اکاوُنٹ میں ڈالے۔

مزیدخبریں