اقامے کے پیچھے ہی منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے : عمران خان

05:02 PM, 1 Jan, 2018


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی، اقامے کے پیچھے منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے، پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکاؤنٹس اور کمپنیوں میں منتقل ہوا۔


اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اقامے کے پیچھے منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے، نواز شریف اور خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی، کیپیٹل ایف زیڈ ای کے ذریعے پیسہ یو کے اور سعودی عرب بھیجا گیا، پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکاؤنٹس اور کمپنیوں میں منتقل ہوا۔

مزیدخبریں