لاہور،سال نو کاجشن مناتے ہوئے بااثر شخصیت کے بیٹے نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا،ایک جاں بحق

02:19 PM, 1 Jan, 2018

لاہور :لاہور میں سال نو پرجشن مناتے ہوئے بااثر شخصیت کے بیٹے نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔

جس کے نتیجے میں ایک اہلکار مستنصر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بااثر شخصیت کے صاحبزادے کو موقع سے فرار کرا دیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق کارمریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے بیٹے مصطفی کی تھی اور وہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے تاہم پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے گاڑی کی مالک کو فرار کرا دیا اورڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

حادثہ ڈیفنس اے میں گھوڑا چوک کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے ناکے پر کھڑے کانسٹیبلوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل مستنصر جاں بحق اور قاسم شدید زخمی ہو گیا،۔

پولیس پیٹی بھائی کا قتل دبانے اور بااثر شخصیت کے بیٹے کو بچانے کیلئے سرگرم ہے اور جاں بحق کانسٹیبل مستنصرکے ورثاپرصلح کےلئے دباؤڈالا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں