ریاض: سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80فیصد اضافہ تو لاگو ہی ہوگیا ہے۔ لیکن ابھی بھی لاکھوں شہری ہیں جنہیں نئی قیمتوں کا پتہ نہیں ، اسی غرض سے محکمہ پیٹرولیم نے سعودی عرب میں نئی اور پرانی قیمتوں کا چارٹ جاری کر دیاہے ، جس کے مطابق ہی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں وصول کی جائیں گی ۔
وزارت توانائی نے نیا نرخنامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پٹرول91جو پہلے 0.75ہللہ فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، اب اضافے کے بعد 1.37ریال میں فروخت ہوگا جبکہ پٹرول 95فی پہلے 0.90ہللہ فی لیٹر فروخت ہوتا تھا اب 2.04ریال فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔