ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں قائداعظم یونیورسٹی بھی شامل

01:37 PM, 1 Jan, 2018

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم قائد اعظم یونیورسٹی کو گزشتہ چند ماہ سے تنازعات میں رہنے کے باوجود ملک بھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والے امریکی ادارے نے 2017 ء میں ایشیاء کی سو بہترین جامعات میں شامل کیا ہے جبکہ جامعات کی عالمی درجہ بندی میں قائداعظم یونیورسٹی 559 ویں نمبر پر رہی۔

درجہ بندی کرنے والے ادارے یو ایس نیوز کی جانب سے جامعات کی درجہ بندی میں طلبہ کی حاضری، مختلف شعبوں میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت، گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلبہ کی مجموعی کار کردگی سمیت دنیا کی دیگر جامعات سے موا زنہ کے عوامل شامل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے عالمی درجہ بندی میں پہلی چھ سو جامعات میں جگہ بنائی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں