لاہور: معروف ستارہ شناس سامعیہ خان نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی امیدوں کو معدوم قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ کنگ نہیں کنگ میکر بنیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کے دوران سامعیہ خان نے کہا کہ مریم نواز کا ستارہ کچھ زیادہ مضبوط نہیں ہے اس لیے ان کے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات نہیں ہیں، جس دن نواز شریف نے حلف اٹھایا اسی دن سے ان کا ستارہ گردش میں ہے اورابھی ان کا ستارہ مستقل ایک سال تک گردش میں رہے گا۔
عمران خان کے مستقبل کے امکانات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے سمعیہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں 2015 میں پیش گوئی کی تھی کہ وہ مضبوط ترین اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے ، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو منوایا ہے۔
2018 میں عمران خان کنگ میکر بنتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن ان کے کنگ بننے کے ستارے نظر نہیں آرہے۔