شہباز شریف راحیل شریف کے زیر استعمال طیارے میں سعودیہ گئے، اعتزاز احسن

12:41 PM, 1 Jan, 2018

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نئی خبر سامنے لے آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف جنرل (ر) راحیل شریف کے زیراستعمال طیارے پر سعودی عرب گئے۔ عدلیہ اور فوج کو تاثر دیا گیا کہ شہباز شریف سعودیہ والوں کے منظور نظر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو سعودیہ والوں نے نہیں بلایا بلکہ وہ خود وہاں پہنچے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے طاہر القادری کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں کیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے لیکن پیپلزپارٹی میں کوئی انتشار نہیں۔ سب متحد ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں