آج سے ملک بھر سے عمرہ کے لیے جانے والوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کا فیصلہ نافذ ہو گیا

12:27 PM, 1 Jan, 2018

کراچی :آج سے ملک بھر سے عمرہ کے لیے جانے والوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کا فیصلہ نافذ ہو گیا ،یکم جنوری 2018سے عمرہ ویزہ سمیت سعودیہ کا ویزہ فنگر پرنٹس کے بغیر نہیں لگے گا ،سعودی وزارت الحج کے نامزد کردہ کمپنی اعتماد کے ملک بھر میں قائم کردہ سنٹرز میں آج سے فنگر پرنٹس کروائے جا سکیں گے۔

عمرہ ایجنٹوں اور عمرہ زائرین کی طرف سے اعتماد کارپوریشن کے ناقص اور کم انتظامات کی وجہ سے سعودی سفیر نے 31دسمبر تک بائیو میٹرک کی چھوٹ دی تھی اور اعتماد کو مزید سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی اعتماد کارپوریشن نے ملک بھر میں مزید سنٹر قائم کر کے او کے کی رپورٹ دی ہے جس کے بعد آج سے بائیو میٹرک پھر سے لازمی ہو جائے گا ،12سال سے کم اور45سال سے زائد عمر کے افراد کا ویزہ بغیر بائیو میٹرک لگ سکے گا یہ رعایت بھی آئندہ چند ہفتوں تک ختم ہونے کا امکان ہے

مزیدخبریں