ریاض: پیٹرول کےلئے نئے نرخوں پر عملدرآمد کے بعدصارفین کو پیٹرول کے استعمال میں ماہرین کی جانب سے کفایت شعاری کے اہم مشورے دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ
٭ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی رفتار کی شرح کم کریں
٭ انجن کی گردش میں تخفیف پیدا کریں، انجن جتنا کم چلے گا پیٹرول اتنا کم خرچ ہوگا
٭ رفتا ر میں یکسانیت رکھیں، لمبے سفر پر رفتار کو کنٹرول کرنے والا سسٹم استعمال کریں
٭ ایک منٹ سے زیادہ کا انتظار کرنا ہوتو گاڑی بند کردیں
٭ ٹائر میں ہوا مثالی شکل میں بھروانے کا خیال رکھیں
٭ گاڑی سے” غیر ضروری سامان“ نکال لیں، گاڑی میں وزن زیادہ ہوگا تو پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا
٭ شاہراہوں پر گاڑی کے شیشے بند رکھیں شیشے کھلے رکھنے کی صورت میں ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ خاص طور پر 80کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے زیادہ تیزگاڑی چل رہی ہو تو ایسی صورت میں شیشے کھلے رکھنے پر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا
٭ ہوا کے فلٹر تبدیل کرانے کا اہتمام کریں ، 20ہزار کلو میٹر پر ضرور تبدیل کرائیں
٭ 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم پر ایئرکنڈیشن بند کردیا جائے۔ بہترہوگا کہ ایئرکنڈیشن ہلکا رکھا جائے
٭ گاڑیوں کے مالکان بواجی مقررہ وقت پر تبدیل کراتے رہیں اور صفائی کا بھی اہتمام کریں
٭ بریک کم سے کم استعمال کریں، ایکسلیٹر کوشدت سے دبانے سے گریز کریں، بریک شدت سے استعمال نہ کریں۔