راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ ہمیں یہ خوشیاں شہداکی قربانیوں کی وجہ سے ملی ہیں سال نوکی خوشیاں ہماری کامیابیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج ہم جو یہ خوشیاں دیکھ رہے ہیں یہ بحیثیت قوم ہماری کامیابیوں،عزم کی نشاندہی کرتاہے،یہ خوشیاں بحیثیت قوم ہماری کامیابیوں،عزم کی نشاندہی کرتی ہیں،آج کے د ن ہمیں اپنے غازی اورشہدا کی قربانیوں کویادرکھنااورشکرگزارہوناچاہیے۔