ولنگٹن: نئے سال کے نئے چیلنج کی تیاریاں عروج پر اس سلسلے میں گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف کمر کَس لی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے قوم کو جیت کا تحفہ دینے کے لیے 2018 کی پہلی پریکٹس گھنٹوں تکجاری رکھی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ کیویز کو انہی کے دیس میں شکست دینے کا عزم لیے قومی ٹیم نے سیکسٹن اوول سٹیڈیم میں تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا ۔
ٹریننگ کے دوران شاہینوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی ۔پاکستان اور نیو زی لینڈ 6 جنوی کو پہلے ون ڈے میچ میں ٹکرائیں گے ۔