اداکارہ نرگس کی بہن انتقال کر گئی

10:19 AM, 1 Jan, 2018

لاہور: اداکارہ نرگس اور اداکارہ دیدار کی بہن نئے سال کے پہلے ہی روزانتقال کرگئی ہیں ، وہ ایک عرصہ سے علیل اور فاروق ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔

بتایاگیاہے کہ عرصہ دراز سے ان کا علاج چل رہا تھا جس کی وجہ سے ان کی دماغی حالت کافی خراب ہو چکی تھی، 2 ماہ سے کومہ میں تھی اور آئی سی یو میں داخل تھیں۔ زیر علاج رہنے کے باوجود وہ صحت یاب نہ ہوسکی جس کے باعث آج وہ انتقال کر گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اداکاراﺅں کی بہن ثمینہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی شوبز سے وابستہ افراد نے نئے سال کے سلسلے میں اپنے پروگرام محدود کردیے ہیں ۔

مزیدخبریں