کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،12 افراد ہلاک ،حکام

09:42 AM, 1 Jan, 2018

کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ  ہو گیا ہے ۔حادثے میں 12 افرادہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جمہوریہ کوسٹاریکا کے مطابق طیارہ حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں او ر یہ  حادثہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا ۔تباہ ہونے والے طیارے میں 10 امریکی بھی سوار تھے۔

مرنے والے افراد میں پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتا یا جارہاہے ، عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ٹیک آف کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی قریبی جنگل میں گر ا اور اس کے بعد دھویں کے بادل دکھائی دیئے ۔ حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو اطلا ع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملک کی فضا سوگوار ہو گئی ۔ کوسٹاریکا ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

مزیدخبریں