پاکستان کو 18ماہ میں 11ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں

اکستان کو اگلے 18ماہ کے دوران مختلف بین الااقومی اداروں کو 11ارب 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں

10:40 PM, 1 Jan, 2017

پاکستان کو اگلے 18ماہ کے دوران مختلف بین الااقومی اداروں کو 11ارب 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں.  یہ ادائیگیاں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایم ایف، پیرس کلب اور اسلامی بینک کو کی جانی ہیں۔ پیرس کلب کو 62کروڑ50لاکھ یورو کی ادائیگیاں ہونا ہیں۔جبکہ جاپان کو 192ارب ین کی ادائیگیاں ہوں گی جبکہ چین کو192ارب رمی بی ادا ہونا ہیں۔

سب سے زیادہ قرض آئی ایمﷰا یف ، عالمی بینک اور اے ڈی بی کو ادا کیا جانا ہے۔ یہ رقم مجموعی طور پر 8ارب76کروڑ ڈالر بنتی ہے۔جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک کو 16کروڑ سعودی ریال ادا کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں