سڈنی : آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھیلنےکے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں موجود ہے جہاں آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے قومی اور آسٹریلین ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،جسے سب ہی نے انجوائے کیا ،وزیر اعظم ٹرن بل نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سڈنی میں قومی ٹیم نے آج ٹریننگ سیشن کے بجائے آرام کو ترجیح دی ،پاکستان ٹیم کل کوچز کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ،جبکہ آسٹریلین ٹیم نے آج بھرپور ٹریننگ کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔آسٹریلیا کو سیریزمیں 2 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔