ذہین پاکستانی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی دھوم مچانے لگے۔ ایک پاکستانی خاتون نے پیپر بزنس کارڈز کا متبادل، الیکڑانک آئی کارڈ اپیلیکیشن متعارف کرا دی۔الیکڑانک آئی کارڈ اپیلیکیشن کی بدولت رابطوں کا تبادلہ نہایت آسان ہو گیا۔ اب نہ کارڈز سنبھالنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی نمبر بدل جانے پرمطلوبہ شخص کے رابطے میں نہ رہنے کا جھنجھٹ ہو گا۔ گزشتہ چھ برس سے امریکہ میں مقیم اکاؤنٹس منیجر آمنہ شاہ نے ان تمام مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا۔
آمنہ شاہ کی متعارف کرائی گئی آئی کارڈ اپیلیکیشن ک کی بدولت بس ایک بار نمبر،ای میل ایڈریس اور تفصیلات محفوظ کریں اور ہمیشہ کی پریشانی سے جان چھڑائیں۔ آمنہ شاہ کہتی ہیں کہ اگر آپ کا موبائل فون چھن جائے یا ٹوٹ جائے تو آئی کارڈ ایپ کمپیوٹر پر بھی لاگ ان کی جا سکتی ہے۔آئی کارڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بلکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔