ایک سال تک پہنی جانے والی جینز بعد میں دوگنی قیمت میں فروخت ،جینز کی خاصیت جانئیے

ایک سال تک پہنی جانے والی جینز بعد میں دوگنی قیمت میں فروخت ،جینز کی خاصیت جانئیے

جاپان میں منتخب افراد کو ایک سال تک جینز پہنائی جاتی ہے پھر اسی پینٹ کو دُگنی قیمت میں فروخت کیا جاتا ہے۔جاپان میں اونومچی ڈینم پروجیکٹ تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس میں جاپان کے منتخب افراد کو ایک سال تک جینز پہنائی جاتی ہےاور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ جینز کی یہ دکان 2013 میں کھولی گئی تھی جس کا مقصد شہر کے مقامی درزیوں کی مہارت کو ایک نئے انداز سے پیش کرنا ہے۔ یہاں دوسروں کی پہنی ہوئی جینز اصل سے دُگنی قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔ جینز پہننے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ جینز بہترین انداز میں نظر آنے کے لیے اسے پہننے ، دھونے اور خشک کرنے کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے۔ اونومچی ڈینم پروجیکٹ کی ڈیم جینز پہننے والے شوقین افراد کا انتخاب کرتی ہے اور ایک سال تک جینز پہنا کر ہر ہفتے نظر رکھی جاتی ہے کہ لباس، رنگت اور اسٹائل میں کیسی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔

رضاکار 2 جینز کو یکے بعد دیگر پہنتے رہتے ہیں اور روزانہ ایک سال تک اسے پہنتے ہیں۔ ہر ہفتے وہ اپنی جین کو اونومچی کی دکان پر لاتے ہیں جہاں جینز کے ماہر اس کا بغور مطالعہ کرتے ہیں اور اسے ایک خاص لانڈری میں دھویا جاتا ہے لیکن اس عمل میں پہننے والے کا انداز اور جینز سے برتاؤ برقرار رکھا جاتا ہے۔ جینز کو مختلف انداز میں تبدیل کرنے کے لیے اسے مچھیروں سے لے کر کارخانوں کے مزدروں تک کو پہنایا جاتا ہے۔ اسی طرح شکاری کی جینز پر خون کے دھبے، مزدور کی جینز پر ویلڈنگ کے نشانات کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اب بوتیک کے پاس مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہوچکے ہیں جو سارا سال ایک ہی جینز پہننے کا وعدہ کرتے ہیں جس کا کچھ معاوضہ بھی ملتا ہے۔ ایک سال بعد ہر جینز پر ٹیگ کرکے اسے 20 ہزار سے لے کر 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اترن جینز خرید رہی ہے اور یہ کاروبار وسیع ہورہا ہے

مصنف کے بارے میں