کراچی : پاکستان کے صف اول کے سیاستدان عمران خان اور نامور فیشن ماڈل نمرہ خان ”ہمسفر“بن گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق سال نو کے شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے میں بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دو روز قبل عمران خان جس پرواز سے اسلام آباد سے کراچی گئے اسی پرواز میں ماڈل اور ٹی وی اداکارہ نمرہ خان بھی انکی ہمسفر ہوئیں۔ جس جہاز میں عمران خان سفر کررہے تھے اسی جہاز میں اداکارہ بھی موجود تھیں۔ نمرہ خان نے اپنے ایک فوٹوشوٹ کیلئے اسلام آباد آئی ہوئی تھی۔ ماڈل و اداکارہ نے کپتان کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا اور انکی جدوجہد پر انکی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
عمران خان اور نامور فیشن ماڈل نمرہ خان ”ہمسفر“بن گئے
05:09 PM, 1 Jan, 2017