اسلام آباد:کچھ لوگوں کو باتیں کرنے کی بہت عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے وہ اپنی تمام باتیں دوسروں کو بتانے لگتے ہیں۔اپنی ذاتی باتیں دوسروں کو بتانے سے آپ کے ویک پوائنٹس لوگوں کو معلوم ہوسکتے ہیں اور بعد میں ان کے ذریعے لوگ آپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔کوشش کریں کہ صرف ان لوگوں کو اپنی باتیں بتائیں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اور بھروسہ ایسے لوگوں پر کریں جوآپ کی باتیں پردہ راز میں رکھیں نہ کہ ہرکسی کو آپ کی باتیں بتائیں۔زندگی میں کامیاب اور خوش وخرم رہنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ نیچے دی گئی 6 باتیں کبھی کسی کو نہیں بتائیں۔
٭ اپنے پلان کسی کو نہ بتائیں اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو اس کے بارے میں پہلے سے لوگوں کو آگاہ نہیں کریں بلکہ ہمیشہ کام ہوجانے کے بعد لوگوں کو بتائیں۔
٭ لوگوں کو محدود باتیں بتائیں اپنے لائف اسٹال کے بارے میں بتا کر لوگوں کو متاثر کرنے کے بجائے ان کے ساتھ محدود روابط رکھیں۔ اپنے گھر کی ہر ایک بات دوسروں کو بتانے سے گریز کریں۔
٭ اپنی محنت دوسروں کو عیاں نہیں کریں ہر کوئی اپنی زندگی میں برے حالات سے گزر کر اچھے حالات کی طرف آتا ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ماضی میں کی جانے والی محنت لوگوں کو نہیں بتائیں، اپنی کامیابی کو اپنے تک محدود رکھیں۔ ٭دوسروں پر قابلیت نہیں دیکھائیں اگر آپ کے پاس معلوما ت کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بلاوجہ لوگوں پر اس کو دیکھانا شروع کردیں۔ اپنی قابلیت وہاں دیکھائیں جہاں اس کی ضرورت ہو۔
٭گھریلو جھگڑے نہیں بیان کریں گھر میں ہونے والی پریشانی اور لڑائیاں دوسروں کو بتانے کے بجائے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کرحل کریں۔٭غیرضروری باتیں مت پھیلائیں اگر آپ نے کسی کے حوالے سے کوئی منفی بات سنی ہے تو اس بات کو اپنے تک محدود رکھیں ۔ دوسروں کی منفی باتیں ہرکسی کو بتانا اچھی اور مہذب حرکت نہیں ہے۔