شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے قریب پہنچ چکا ہے، کم جان انگ

01:02 PM, 1 Jan, 2017

سئیول:شمالی کوریا کے صدر کم جان انگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سال نو کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما نے واضح کیا کہ ان کے ملک نے کم سے کم دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے شعبے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے آخری مراحل میں ہیں اور قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جوہری قوت میں اضافہ کیا ہے، اب ہم مشرق کی ایک طاقت ہیں اور دنیا کی کوئی بڑی طاقت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ مبصرین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں