2017میں وزن کم کرنے کے نئے ٹوٹکے

11:19 AM, 1 Jan, 2017

اسلام آباد: سال بدلنے کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں آتی ہیں۔ کچھ کا پہننا اوڑھنا بدل جاتا ہے تو کچھ کا کھانے پینے کا انداز۔ 2017کا سال بھی ہم سب کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں لے کر آئے گا ۔

جہاں اور چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں وہیں ہم نے بھی آپ کے لیے وزن کم کرنے کے نئے نئے ٹوٹکے معلوم کیئے ہیں ۔ ہمیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان 10ٹوٹکوں کو اپنا کر آپ کا 2017میں وزن کم کرنے کا عزم پورا ہو جائے گا ۔

۱۔ثناء مکھی دو سو گرام اور کلونجی سو گرام لے کر باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد آدھاچمچ لیں۔لیکن ثناء مکھی کی صرف پتیاں استعمال کریں۔

۲۔چھوٹی والی ہری مرچ گول گول کاٹ لیں اور دھاگے میں پرو کر سکھاکر باریک پیس لیں۔ہر کھانے سے پندرہ منٹ پہلے ایک چمچ پاؤڈر دہی میں ملاکرکھالیں۔

۳۔دو کلو مولی کے پتے لے کر اسکا رس نکال لیں۔ایک گلاس پانی میں یہ رس شامل کرکے ابال لیں۔ابالنے پر کچرا اوپر آئے گا اسے ہٹاکر آدھی پیالی صبح اور آدھی پیالی شام پی لیں۔وزن تیزی سے کم ہوتاہے۔

۴۔ایلوویرا جیل میں کلونجی اور میتھی دانہ پساہواشامل کریں اور ایک چمچ سادہ پانی سے لیں۔

۵۔کھیرا ایک چھلکے سمیت،آدھے لیموں کارس،دس کالی مرچ،ایلوویرا جیل دوچمچ ان سب کو ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں اوراسکے استعمال سے پہلے ایک گلاس سادہ پانی پیئیں پھر یہ ڈرنک ناشتے سے پہلے پی لیں۔

۶۔بیسن اور جوایک ایک پاو،گندم آدھا کلو،ایک چمچ کلونجی،ایک چمچ کالازیرہ اور کیکر کا گوندھ ایک چوتھائی چمچ اچھی طرح مکس کرکے گوندھ کر روٹی پکاکراس روٹی کا استعمال کریں۔

۷۔ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چٹکی کالا زیرہ،تھوڑی سی لیمن گراس اور چند پودینہ کی پتیاں شامل کرکے پکاکردن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

۸۔اجوائن،لاکھ دانہ،کالازیرہ،ثناء مکھی کی صرف پتیاں،پہاڑی پودینہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں۔ناشتے اور رات کھانے سے پہلے ایک چمچ لیں۔لیکن رات کا کھانا کم سے کم کھائیں۔

۹۔ایک کھیرا چھلاہوا، ایک لیموں کارس،ایک انچ ادرک،ایلوویرا دو چمچ،سیلری اسٹک تین یاپانچ اگرنہ ہوتو پودینہ کی پتیاں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔رات میں سونے سے پہلے ایک ماہ تک پیئیں۔

۱۰۔مسور کی دال اور مونگ کی دال دو دوچمچ،بھنے چنے ایک چمچ،سفید تل ایک چمچ،لیمن گراس ایک چمچ،کالانمک آدھاچمچ،کلونجی ایک چمچ ان سب کو باریک پیس لیں۔ایک چمچ کھانے کے بعد کھالیں۔

مزیدخبریں