اسپین میں 12 انگور کھا کر نئے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے ،اسکاٹ لینڈ میں سڑکوں پر مشعلیں جلا کر پریڈ کی جاتی ہے ،ایکواڈور میں خالی سوٹ کیس کے ساتھ سڑک پر چہل قدمی تاکہ ئے سال پر سفر کے مواقع ملیں۔
نحوست اور بدقسمتی بھگانے کے لیے نئے سال کی آمد پر رومانیہ میں ریچھ کی کھال پہن کر رقص خوش بختی کے لیے ڈنمارک میں نئے سال کے موقع پر پڑوسیوں کے گھر ٹوٹی ہوئی پلیٹیں اور برتن پھینکے جاتے ہیں۔
جنوبی افریقا میں لوگ ہر سال پرانا فرنیچر گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں فرش پر آئس کریم کا چمچ پھینک کر اور بولیویا میں دروازے پر اسٹرا سے بنی گڑیا ں لٹکا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
انگور کھانا،پرانا فرنیچر پھینکنا مختلف اورمنفرد روایات سے نئے سال کا آغاز
09:24 AM, 1 Jan, 2017