مطمئن اور خوشگوار زندگی گزارنی ہے تو یہ کام روزانہ ضرور کریں

08:55 AM, 1 Jan, 2017

برلن:ایک سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں موجود رہتا ہے کہ کتنی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے؟ اب جرمنی کے ماہرین نے اس سوال کا تشفی بخش جواب دے دیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف فلینزبرگ کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ نیند کی کمی انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کرنے کی بڑی وجہ ہے اور خوش رہنے کے لیے 8گھنٹے کی نیند لازمی ہے۔

تحقیق کاروں نے اپنی تحقیق میں 23ہزار سے زائد لوگوں کی نیند کی عادات اور ان میں ڈپریشن اور خوشی کے معیار کا 5سال تک جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ زیادہ سے زیادہ اطمینان بخش زندگی 8گھنٹے کی نیند لینے سے ممکن ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ ”نیند کی کمی انسانی دماغ پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے اور دماغ کے جذبات اور خیالات کو منظم کرنے کے انداز میں بگاڑ لاتی ہے۔

جو لوگ بے خوابی یا نیند کے دیگر مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور کم نیند لیتے ہیں ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات 4گنا زیادہ ہوتے ہیں۔نیند ہماری زندگیوں کا اہم ترین جزو ہے۔ یہ ہماری جسمانی توانائی کو بحال کرتی ہے اور دماغی صحت کو بہتر رکھتی ہے۔“ یہ تحقیقاتی رپورٹ انٹرنیشنل ریویو آف اکنامکس میں شائع ہوئی

مزیدخبریں