سال2017کا پہلا مقدمہ درج

08:14 AM, 1 Jan, 2017

لاہور: نیا سال شروع ہوتے ہی پولیس نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور چند ہی منٹوں میں 2017 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع مطابق تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس نے امجد علی نامی ملزم کو روک کر اس کی تلاشی لی تو دوران تلاشی اس سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ۔ اسلحہ برآمد ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا:

مزیدخبریں