اسلام آباد: اسلام آباد میں نیو ایئر ناٹ کے موقع پر ایک نجی شادی ہال میں ڈانس پارٹی پر پولیس کاچھاپہ،تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چند منچلوں میں ایک نجی شادی ہال بک کرا کر نئے سال کی خوشی میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا تھا جبکہ اس پارٹی کے باقاعدہ کارڈ بھی تقسیم کئے تھے ،نجی شادی ہال میں پولیس نے اس وقت چھاپہ مار کر منچلوں کے ’’ رنگ میں بھنگ‘‘ ڈال دی جب پارٹی شروع تھی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام میں اس طرح کی پارٹیوں پرپابندی لگی ہوئی ہے جبکہ پارٹی سے پہلے انتظامیہ سے اجازت نامہ بھی نہیں لیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے شادی ہال میں چھاپہ مار کر پارٹی بند کروادی ہے اور 3 افراد کو حراست میں بھی لینے کی اطلاعات ہیں ۔