برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں، عامر خان

08:00 AM, 1 Jan, 2017

 لندن: عامرخان کا   کہنا ہےکہ وہ برطانوی حریف کیل بروک سے زیادہ بہتر فائٹر ہیں اور جب وہ ورلڈٹائٹل جیتیں گے تو دنیا ان کی شکستوں کو بھول جائے گی۔

عامر خان امریکا میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور2017ءمیں بڑے مقابلے سے پہلے ان کا ٹیون اپ میچ بھی متوقع ہے۔

سال نومیں سپرباؤٹ کے منتظر عامر خان ڈبیلو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کی فائٹ میں کینیلو الواریز کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے تھے، مئی میں ہوئی اس فائٹ کے بعد سے عامر خان ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔

عامرخان کو پچھلی فائٹ کے بعد ہاتھ کے فریکچر کی سرجری کرانا پڑی تھی، اب ان کی برطانوی حریف کیل بروک سے فائٹ متوقع ہے جو قازقستانی فائٹر گینیڈی گولووکن کے ہاتھوں آنکھ پر شدید چوٹ کھائے بیٹھے ہیں۔

عامرخان دوسری صورت میں کیتھ تھرمن اور ڈینی گارشیا میں سے ایک سے فائٹ کریں گے، جو ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے یونیفکیشن ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اترنے کے بے چینی سے منتظر ہیں

مزیدخبریں