سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس کے ججز کا تبادلہ: اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرری

09:58 PM, 1 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر، سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ تبادلے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں