کراچی: ملک میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز بڑھ گئی ہے اور فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے تک جا پہنچی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 2797 ڈالر کا ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 5800 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔