بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکہ سے کوئی فون کال نہیں آئی: محسن نقوی

بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکہ سے کوئی فون کال نہیں آئی: محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکہ سے ابھی تک کوئی فون کال نہیں آئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ 8 فروری کو جلسہ نہ کیا جائے اور یہ سوال بھی کیا کہ پی ٹی آئی آخر کیا چاہتی ہے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی ایسی تاریخیں طے کی تھیں، اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں اکثر حقیقت سے دور معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی پاکستانی جائز طریقے سے بیرون ملک جاتا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، بلکہ یہ خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اچھے ہیں اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ اس ضمن میں امریکی کانگریس کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو لمبی لائنوں سے بچایا جا سکے۔ 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے آخر میں کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے اور ایف آئی اے میں بھی جلد اصلاحات متوقع ہیں۔

مصنف کے بارے میں