لاہور:مقبول اداکارہ علیزے شاہ کو ایک بار پھر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی بیلے ڈانس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی تنگ شرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو فوراً وائرل ہو گئی، اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کی۔
کچھ صارفین نے علیزے پر فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا اور ان کی ویڈیو دیکھ کر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے انہیں بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے موازنہ کیا اور بعض نے ان کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ شاید اداکارہ نے نشہ کر رکھا ہے۔
اس کے علاوہ، کچھ مداحوں نے کہا کہ علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے بھارتی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چند افراد نے ان کی ویڈیو دیکھ کر ان کے والدین اور پرورش پر سوالات اٹھائے۔