برلن: جرمنی کے ایرو سپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے 120 دن تک پانی کے اندر رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
59 سالہ روڈیگر کوچ نے یہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔ سوزانا رئیس نے تصدیق کی کہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پاناما کے Puerto Lindo علاقے کے سمندر میں 320 سکوائر فٹ کے کیپسول میں منتقل ہوئے اور 120 دن بعد 24 جنوری کو باہر نکلے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا، جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں 100 دن تک زیر آب رہ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔