بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروا ئی : 23 دہشتگرد ہلاک ، 18جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروا ئی : 23 دہشتگرد ہلاک ، 18جوان شہید

راولپنڈی :    بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے جس میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ایف سی کے 18 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی قلات کے علاقے منگوچر میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت ایکشن لیا اور 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران ایف سی کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

دوسری جانب ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔  شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان میں پُرامن ماحول کو نقصان پہنچانا تھا، لیکن سکیورٹی فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان کے ارادوں کو ناکام بنایا۔ اس وقت منگوچر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں