سپیکر قومی اسمبلی کا حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

02:51 PM, 1 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے یہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی تھیں، لیکن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک ان کمیٹیوں کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر ان کمیٹیوں کو فعال رکھا جائے گا۔

یہ کمیٹیاں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے قائم کی گئی تھیں، مگر پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی عدم یقین دہانی پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں