مارک زکربرگ نے فیس بک میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا عندیہ دیدیا

12:25 PM, 1 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے فیس بک میں اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے، جس کا مقصد اس پلیٹ فارم کو ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین بنانا ہے۔

 2024 کی چوتھی سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے زکربرگ نے کہا کہ فیس بک، جو کہ 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا حصہ ہے، کو ثقافتی طور پر مزید بااثر بنانے کے لیے تبدیلیاں کی جائیں گی۔

زکربرگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ فیس بک میں متوقع تبدیلیوں کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، تاہم انہوں نے ان تبدیلیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران فیس بک کو مکمل طور پر بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی، اور اس کے لیے مختصر المدت کاروباری نتائج کی قربانی دی جا سکتی ہے۔

زکربرگ نے وضاحت کی کہ فیس بک کو نئے فیچرز سے محروم نہیں کیا جائے گا، بلکہ اس میں ویڈیوز دیکھنے کے وقت کی شرح میں گزشتہ سال دوگنا اضافہ ہوا ہے، اور انسٹاگرام اور فیس بک دونوں میں ریلز دیکھنے کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں