امریکا : ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد

امریکا : ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد

واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن حکام نے فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کے مطابق اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹر پروازوں پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔ یہ اقدام ایک افسوسناک حادثے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں چند روز قبل ایک مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے کے بعد فضائی تحفظ کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں