غزہ : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور جاری ہے، جس کے تحت حماس آج 3 اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گا جبکہ اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔ حماس نے ان تین اسرائیلی مغویوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کو مصر منتقل کرنے کی توقع ہے تاکہ انہیں علاج فراہم کیا جا سکے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور ڈرونز سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے۔