لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند ، فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند ، فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوبارہ شدید دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے اور کئی مقامات پر موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب، دھند کی شدت نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہیں، جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث اڑان نہیں بھر سکی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھند اگلے چند دن تک برقرار رہ سکتی ہے، اور مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں