سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے، لیکن خود گیس سے محروم ہے،لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے:آصفہ بھٹو

 سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے، لیکن خود گیس سے محروم ہے،لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے:آصفہ بھٹو

سانگھڑ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری  کاکہنا ہے کہ   سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے، لیکن خود گیس سے محروم ہے،لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے۔

سانگھڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  آصفہ بھٹو زرداری  کاکہنا ہے کہ   سانگھڑ ملک کو گیس دیتا ہے، لیکن خود گیس سے محروم ہے،لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، دل کی بیماری کےلیے سانگھڑ میں این آئی سی وی ڈی بنانا چاہتے ہیں۔ سانگھڑ میں بہترین روڈ بنائے ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو حکومت ملی تو 30 لاکھ گھر بنائیں گے، وفاقی حکومت میں آکر ہم کسان کارڈ، یوتھ کارڈ لائیں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کروائیں۔

مصنف کے بارے میں