کیلیفورنیا : مسک نے ٹیسلا روبوٹ کی ویڈیو جاری کردی۔ مسک نے ایکس پر ویڈیو شیئر کی ہے اس میں مسک کا ٹیسلا روبوٹ بالکل انسان کی طرح چلتا پھرتا نظر آرہا ہے۔ اس کو اوپٹی مس روبوٹ کا نام دیا گیاہے۔
مسک نے جو ویڈیو ٹویٹر ایکس پر شیئر کی ہے اس کا کیپشن " گوانگ فار واک ود اوپٹی مس " یعنی اوپٹی مس کے ساتھ واک کرنے کے لیے جارہا ہوں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کرلوگوں نے بہت اچھے کمنٹس دئے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی بہت آگے چلی گئی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں نے اس حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔
مسک نے اپنی ویڈیو میں اس روبوٹ کی قیمت بھی بتایا ہے ۔ اس روبوٹ کو دیکھ کریہ کہاجاسکتا ہے کہ یہ روبوٹ ایک حد تک سارے کام کرسکتا ہے۔